کفایت شعاری :وزارت صحت کی 14میں سے 9گاڑیاں بند

کفایت شعاری :وزارت صحت کی 14میں سے 9گاڑیاں بند

گاڑیوں کیلئے پٹرول کارڈ 50فیصد تک محدود ،وزیرصحت کے پاس صرف ایک گاڑی غیرفعال کی جانیوالی9گاڑیوں کا گراؤنڈ اور فیول کارڈ اسٹیٹس عارضی بند کر دیا گیا

اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزارتِ قومی صحت نے وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے 14مجموعی سرکاری گاڑیو ں میں سے 9 گاڑیوں کو بند کر دیا ہے ، جبکہ 5گاڑیاں وفاقی وزیر سمیت حکام کے زیرِ استعمال ہیں ،وزارت قومی صحت نے کفایت شعاری مہم کے تحت 9گاڑیوں کو غیر فعال کر کے ان کا گراؤنڈ اور فیول کارڈ اسٹیٹس عارضی طور پر بند کر دیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال کے پاس 4600 سی سی کی گاڑی موجود ہے ، جبکہ وزیر مملکت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ 1800 سی سی کی گاڑی استعمال کر رہے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری کے زیرِ استعمال پی ایم ڈی سی کی ملکیت میں موجود 1300 سی سی کی گاڑی ہے ، مذکورہ گاڑیوں کیلئے پٹرول کارڈ کی حد 50 فیصد تک محدود کر دی گئی ہے ، ان کے علاوہ وزارت کی دو گاڑیاں جن میں ایک کار اور ایک جیپ شامل ہے ، 50 فیصد فیول حد کے ساتھ آپریشنل ہیں جبکہ ایک پرانے ماڈل کی کار بھی استعمال میں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں