بیت المال بے ضابطگیاں، قائمہ کمیٹی نے ریکوری پلان طلب کرلیا

  بیت المال بے ضابطگیاں، قائمہ کمیٹی نے ریکوری پلان طلب کرلیا

6ماہ قبل جاری ہدایات پر عملدرآمد نہ ہوا تو معاملہ نیب، ایف آئی اے کو بھیج دینگے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر روبینہ قائم خانی کی سربراہی میں ہوا ،کمیٹی نے 6 ماہ قبل جاری ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کمیٹی ممبران نے تشویش کا اظہار کیا ، چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ اگر 7 دن کے اندر اندر تمام ہدایات پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا تو معاملہ نیب اور ایف آئی اے کو بھیج دیں گے، کمیٹی کا آئندہ اجلاس عملدرآمد رپورٹ موصول ہونے کے بعد طلب کیا جائے گا۔ا جلاس میں سینیٹر جان محمد اور سینیٹر دوست علی جیسار ودیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے ، ذیلی کمیٹی نے وزارتِ اور بیت المال کو پارلیمانی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت وارننگ دیتے ہوئے 7 دن میں عملدرآمد کا حکم دے دیا ، ذیلی کمیٹی نے پاکستان بیت المال میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 7 دن میں ریکوری پلان طلب کر لیا ،کمیٹی نے 2018 میں ہونے والی مبینہ غیر قانونی ترقیوں کو کالعدم قرار دینے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی اور ایف آئی اے کو ریفرنس بھیجنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ،متعدد افسران کی تقرریوں اور ترقیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں منسوخ کرنے ، تنخواہیں اور مراعات واپس لینے ، اور جعلی ڈگری کے حامل افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں