بیرون ملک تعلیم کیلئے کنسلٹنسی ،بین الوزارتی کمیٹی اجلاس 21اپریل کو طلب

بیرون ملک تعلیم کیلئے کنسلٹنسی ،بین الوزارتی کمیٹی اجلاس 21اپریل کو طلب

اسلام آباد (ایس ایم زمان)وفاقی وزیرقانون کی ہدایت پر وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے بیرون ملک تعلیم کیلئے کام کرنے والے امیگریشن کنسلٹنسی اداروں کو قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت لانے کیلئے اہم بین الوزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس 21 اپریل کو طلب کیا ہے ۔

وزیراعظم نے بیرون ملک تعلیم کیلئے مشاورت فراہم کرنے والے اداروں کی سرگرمیوں کو منظم بنانے کیلئے وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی ،وفاقی وزیر ب قانون 21 اپریل کو کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں شرکت کے لیے وزارتِ قانون ، سیکرٹریز داخلہ،خارجہ، سمندر پار پاکستانی و افرادی قوت، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وفاقی وزارتِ تعلیم کو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں