علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 7مئی تک توسیع

علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 7مئی تک توسیع

دونوں بہنوں کی جلاؤ گھیراؤ کیس میں ایک دن حاضری معافی بھی منظور کی گئی صنم جاوید کی بعد ازگرفتاری ضمانت درخواست ،دلائل کیلئے وکلا21اپریل کو طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر جلائو گھیرائو کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 7 مئی تک توسیع کر دی ،عدالت نے دونوں بہنوں کی ایک دن حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ میں گرفتار ملزمہ صنم جاوید  کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر وکلا کو دلائل کیلئے 21 اپریل کو طلب کرلیا، ملزمہ کے خلاف ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔جج منظر علی گل نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 7 مئی تک توسیع کردی، عدالت نے ملزم کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں