صدرآصف زرداری کی سرداریارمحمدرندسے ملاقات بلوچستان کے امورپرگفتگو

صدرآصف زرداری کی  سرداریارمحمدرندسے ملاقات بلوچستان کے امورپرگفتگو

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور بلوچستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

صدر مملکت نے بلوچستان کی  ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وسائل کی فراہمی کی حمایت کی ہے ، آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکج اس عزم کا واضح اظہار تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں