ترکیہ اور پاکستان یک جان دو قالب

 ترکیہ اور پاکستان یک جان دو قالب

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم نے ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ترکیہ کے صوبوں شانلی عرفہ اور کہرامان ماراش میں سکول فائرنگ کے افسوسناک واقعات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔

 وفاقی وزیر نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیراوغلو سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے ۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشرے میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم خاندانی نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ترکیہ اور پاکستان "یک جان دو قالب" کی طرح ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں