عدالتی حکم کے باوجود عمران سے ملنے نہ دیاگیا:سہیل آفریدی

 عدالتی حکم کے باوجود عمران سے ملنے نہ دیاگیا:سہیل آفریدی

وکلاساتھ دیں توانصاف مل سکتا، بشریٰ بی بی کو بھی رعایت نہیں دی جارہی 5 مئی تک کیسز نہ لگے تو 6 مئی کو ملک گیر قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے :خطاب

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر کہا ہے کہ وہ تین مرتبہ عدلیہ  کا حکم لے کر گئے لیکن انہیں اپنے قائد سے ملنے نہیں دیا گیا۔اڈیالہ جیل کا سپرنٹنڈنٹ عدالتی احکامات کو نظر انداز کر رہا ہے ، تاہم وہ بندوق یا ڈنڈا نہیں اٹھا سکتے اور آئین و ریاست کے طے کردہ راستے پر ہی چلیں گے ۔آل پاکستان وکلا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانا خود عدلیہ کی ذمہ داری ہے ۔ عمران خان کے کیسز سماعت کے لیے مقرر نہیں کیے جا رہے اور عدلیہ میں کچھ افراد آواز اٹھانا چاہتے ہیں مگر انہیں مکمل حمایت حاصل نہیں، عمران خان اور ایک سیاسی جماعت کے ساتھ مسلسل زیادتی ہو رہی ہے اور آج جو کچھ ان کے ساتھ ہو رہا ہے ، کل کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے ۔ 22 اپریل کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز مقرر ہیں، اگر وکلا ساتھ دیں تو انصاف حاصل کیا جا سکتا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا کہ اگر 5 مئی تک سابق وزیر اعظم کے کیسز مقرر نہ کیے گئے تو 6 مئی کو ملک گیر قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، مگر ان کی طبیعت ناساز ہونے کے باوجود انہیں کوئی رعایت نہیں دی جا رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں