نویں جماعت کی اسلامیات کی ہزاروں جعلی کتابیں ضبط

نویں جماعت کی اسلامیات  کی ہزاروں جعلی کتابیں ضبط

لاہور (خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) نے جعلی تعلیمی کتب کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے نویں جماعت کی اسلامیات کی ہزاروں جعلی کتابیں ضبط کر لیں۔

سی ای او پیکٹا محمد موسیٰ علی بخاری کی ہدایات پر فیلڈ ٹیم نے ریٹی گن روڈ پر واقع ایک دفتری خانہ پر چھاپہ مارا، جہاں تعلیمی سال 2025-26 کے لیے اسلامیات جماعت نہم کی تقریباً 9 ہزار جعلی کتابیں بائنڈ کی جا رہی تھیں۔کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ محمد اختر بٹ کی سربراہی میں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں