پاکستان مسلم لیگ کا گلگت بلتستان الیکشن میں شرکت کا فیصلہ
یہ انتخابات بہت اہم ،رابطے تیز،جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے ،شجاعت گلگت میں بہت کام کروائے ،شافع ،پارٹی قوت بن کر ابھرے گی،طارق حسن
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا، یہ فیصلہ چودھری شجاعت حسین کی صدارت میں منعقدہ اہم اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں مرکزی ر ہنما چودھری شافع حسین، سیکرٹر ی جنرل طارق حسن،چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد،صدر پنجاب ملک ثمین خان،صدر سندھ سرائے نیاز حسین اور دیگر ر ہنمائوں نے شرکت کی، سیکرٹری جنرل نے اجلاس کو آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ صوبائی صدر جی بی دلفراز خان نے انتخابی تیاریوں سے آگاہ کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شجاعت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے اور ہم خیال جماعتوں سمیت پارٹی کارکنوں سے رابطوں کو مزید تیز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات بہت اہم ہیں،پارٹی بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائے ، شافع حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نے اپنے دور میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ، جبکہ وہاں کے عوام نے ہمیشہ پاکستان دوست قوتوں کی حمایت کی ہے ۔