پی ٹی آئی کی ورکرز کنونشن کی اجازت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی کی شاہدرہ کے رزاق گراؤنڈ میں ورکرز کنونشن کی اجازت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس فاروق حیدر پی ٹی آئی رہنما اکمل خان کی درخواست پر 20 اپریل کو سماعت کرینگے۔
عدالت نے درخواستگزار وکیل کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے ،سرکاری وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔