بلدیاتی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر20اپریل کو سماعت

بلدیاتی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر20اپریل کو سماعت

جماعت اسلامی،پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ میں غیر جماعتی الیکشن کو چیلنج کر رکھا

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں ،جسٹس سلطان تنویر احمد درخواستوں پر 20 اپریل کو سماعت کریں گے ،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں ،حکومت کے اس اقدام سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا ، ترمیمی ایکٹ کے سیکشن 55 اور 57 کے ذریعے ایڈمنسٹریٹرز اور بیوروکریسی کو وسیع اختیارات دئیے گئے  ہیں ، سرکاری فنڈز کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے ،ایسا کیا جانا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ،استدعا ہے کہ عدالت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں