سفارتکاری کو حقیقی موقع فراہم کیا جا رہا ہے: ایرانی سفیر

سفارتکاری کو حقیقی موقع فراہم کیا جا رہا ہے: ایرانی سفیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کے مضبوط دفاع،ثابت قدم مزاحمت، لبنان میں جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے بعد، اب سفارتکاری کو ایک حقیقی موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

 پاکستان کی متحرک اور بھرپور سفارتی کاوشوں نے اس ضمن میں ایک مؤثر بنیاد فراہم کی ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ باہمی اعتماد، نیک نیتی سے آگے بڑھیں اور بیانات میں غیر ضروری تکرار سے گریزکیا جائے ، باہمی احترام، اور بالخصوص عملی اقدامات کے عزم کو فروغ دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں