معاہدہ ہوا توایرانی، امریکی صدور پاکستان آسکتے : رانا ثنا

معاہدہ ہوا توایرانی، امریکی صدور پاکستان آسکتے : رانا ثنا

ہو سکتا ہے اگلا ہفتہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کا ہو:مشیر وزیراعظم

 اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے ہونے کی صورت میں دستخط کی تقریب میں دونوں ممالک کے صدور کی پاکستان آمد کا امکان موجود ہے، کسی بھی جنگ کا آخری حل مذاکرات کی میز ہوتا ہے، امریکا، ایران مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیک ڈور ڈپلومیسی سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، امید ہے اگلے ہفتے میں مذاکرات نتیجہ خیز مرحلے میں پہنچ جائیں گے، ہو سکتا ہے اگلا ہفتہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کا ہو۔رانا ثنا نے کہا کہ اگر معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی تو ہو سکتا ہے ایرانی اور امریکی صدور مسعود پزشکیان اور ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا، ایران مذاکرات کروانے پر بھارت کو بہت دکھ اور بے چینی ہے جبکہ افغانستان میں بھی کچھ لوگ دکھی ہیں، پاکستان میں افغانستان کے کچھ ہمدردوں کو بھی دکھ ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بغض میں کچھ لوگوں کو یہ سب اچھا نہیں لگ رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں