محبت کے نام پر 500لڑکیوں کو بیوقوف بنانے والا گرفتار
ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت میں ایک 35 سالہ شخص نے نہ صرف کئی لڑکیوں کو بلکہ سینکڑوں خواتین کو بیک وقت محبت کے جال میں پھنسایا اور آخرکار قانون کے شکنجے میں آ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے آنند نامی ملزم کو گرفتار کیا، جس پر الزام ہے کہ وہ مختلف شناختیں اختیار کرکے خواتین کو دھوکا دیتا رہا۔ کبھی وہ خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا، تو کبھی فلم پروڈیوسر، وکیل یا کامیاب بزنس مین بن کر سامنے آتا۔اس نے جعلی سوشل میڈیا اور ڈیٹنگ ایپس پر متعدد پروفائلز بنا رکھے تھے ، جن کے ذریعے وہ سادہ لوح لڑکیوں سے رابطہ کرتا اور انہیں محبت اور شادی کے خواب دکھاتااورپیسے بٹورتاتھا، تحقیقات کے مطابق اس شخص نے 500 سے زائد خواتین کو اپنا نشانہ بنایا اور ان سے مجموعی طور پر تقریباً 2 کروڑ روپے بٹور لیے ۔