اسٹاک ایکسچینج:گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 4فیصد اضافہ ریکارڈ

اسٹاک ایکسچینج:گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 4فیصد اضافہ ریکارڈ

کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان، انڈیکس میں 6ہزار 747پوائنٹس کا اضافہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 776ارب بڑھ کر 19250ارب روپے ہو گئی

کراچی (خبر ایجنسیاں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا۔اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 6 ہزار 747 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 939 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 14245 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 174404 رہی جبکہ کم ترین سطح 160158 رہی۔ حصص بازار میں اس ہفتے میں 5.18 ارب شیئرز کے سودے 241.9 ارب روپے میں طے ہوئے ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 776 ارب روپے بڑھ کر 19250 ارب روپے ہو گئی۔ کاروباری ہفتے میں انڈیکس ایک لاکھ 67ہزار 191پوائنٹس سے بڑھ کر 1لاکھ 73ہزار 939پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 6 نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں۔ ہفتہ رفتہ کے دوران مارکیٹ میں 1 دن مندی اور 4 دن تیزی رہی، کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 404 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں