وزیر مملکت سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے سینئر وفد کی ملاقات

وزیر مملکت سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے سینئر وفد کی ملاقات

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی(پی وی اے آر اے ) کے چیئرمین بلال بن ثاقب سے ہوا۔۔

وے ٹیکنالوجیز کے وفد نے ملاقات کی جس میں سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل ایکسچینج انفرا اسٹرکچر میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثے ایکو سسٹم کے لیے سائبر سکیورٹی انفرا اسٹرکچر کی ضروریات، ہواوے کا سائبر سکیورٹی یقین دہانی، کرپٹوگرافک ٹیکنالوجیز اور عالمی معیار کے مطابق کمپلائنس فریم ورک میں بین الاقوامی تجربہ، نیز محفوظ ڈیجیٹل ایکسچینج ماحول کی حمایت کیلئیے جدید کلاؤڈ، اے آئی اور ڈیٹا انفرا اسٹرکچر کے کردار پر گفتگو ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں