کوہلی کا تصویر لائیک کے بعد اَن لائیک کرنا عجیب لگا:جرمن ولاگر

 کوہلی کا تصویر لائیک کے بعد اَن لائیک کرنا عجیب لگا:جرمن ولاگر

ممبئی (شوبزڈیسک) ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پہلے جرمن ولاگر لز لَاز کی ایک پوسٹ کو لائیک کیا گیا اور بعد ازاں اسے فوراً اَن لائیک بھی کر دیا گیا۔

اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے لِز لَاز نے کہا کہ مجھے ابتدا میں خوشی ہوئی تھی مگر بعد میں اس پورے معاملے کے بڑھ جانے پر افسوس بھی ہوا۔ ‘مجھے کوہلی کے لیے بہت افسوس ہوا’، میں بہت خوش تھی کہ ویرات نے میری تصویر کو لائیک کیا ہے لیکن پھر اِن کا میری تصویر کو اَن لائیک کرنا مجھے عجیب لگا، مجھے نہیں معلوم یہ اتنی بڑی خبر کیسے بن گئی، شاید اِن کی نیت یہ نہیں تھی۔ مجھے اس پوری صورتحال کا علم بھی خبروں کے ذریعے ہوا، میں جب صبح اٹھی تو میں ہر جگہ خبروں میں تھی، مجھے نہیں پتا تھا کہ ویرات نے میری تصویر کو کب لائیک کیا تھا، لوگوں نے مجھے مختلف پلیٹ فارمز سے میسجز بھیجے اور مجھے اس بارے میں بتایا۔ میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران آر سی بی کی مداح بنی تھی اور ویرات کوہلی کو ایک شاندار کھلاڑی مانتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں