معین علی نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل میں شرکت کی وجہ بتادی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر 38 سالہ معین علی نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل میں شرکت کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ کم میچز اور زیادہ کھیلنے کے مواقع میرے فیصلے کی بڑی وجوہات ہیں۔
مجھے آئی پی ایل میں بیٹنگ کے کم مواقع ملے جس کی وجہ سے مجھے کافی مایوس ہوئی، میں ہمیشہ سے پی ایس ایل کھیلنے کا خواہش مند تھا لیکن شیڈول کے ٹکراؤ کی وجہ سے پہلے موقع نہیں مل سکا۔ ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ اب میں اپنے کیریئر کے آخری حصے میں ہوں اور زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، پی ایس ایل کا مختصر دورانیہ میرے لیے اور میرے خاندان کے لیے زیادہ موزوں ہے ۔واضح رہے کہ معین علی اس وقت کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔