علی اصغر نے ’’دادی‘‘ کا کردار چھوڑنے کی وجہ بتادی

علی اصغر نے ’’دادی‘‘ کا کردار  چھوڑنے کی وجہ بتادی

ممبئی (شوبزڈیسک) 55 سالہ بھارتی اداکار اور کامیڈین علی اصغر نے کپل شرما شو کا مقبول کردار ‘دادی’ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ‘دادی’ کا کردار اس لیے چھوڑ دیا۔۔۔

 کیونکہ اس کے منفی اثرات میری ذاتی زندگی پر پڑنے لگے تھے، خاص بات یہ تھی کہ بچوں کو سکول میں تنگ کیا جاتا تھا کہ تمہارے والد سکرین پر خواتین کے کردار ادا کرتے ہیں۔علی اصغر نے یہ بھی کہا کہ میں مزید متنوع کردار ادا کرنا چاہتا تھا اور خود کو ایک ہی امیج تک محدود نہیں رکھنا چاہتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں