تبو نے 10 کروڑ مالیت کا فلیٹ خرید لیا

تبو نے 10 کروڑ مالیت کا فلیٹ خرید لیا

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تبو نے ممبئی کے ورسوا علاقے میں 2153 مربع فٹ پر مشتمل اپارٹمنٹ خرید لیا۔

جائیداد کے کاغذات کے مطابق یہ اپارٹمنٹ گودریج اسکائشور بلڈنگ میں واقع ہے اور اس کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے ۔یہ خریداری 26 مارچ 2026 کو رجسٹر ہوئی، جس کے لیے 5 اعشاریہ 24 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔ اپارٹمنٹ کے ساتھ دو کار پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں جبکہ اس میں 127 مربع فٹ کی بالکونی بھی موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں