ریما نے معروف پاکستانی اداکارہ کو تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ بتادی
لاہور(شوبزڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ریما خان نے کہا ہے کہ میں ایک انٹروورٹ تھی اور صرف اپنے کام پر توجہ دیتی تھی، میں لڑائی جھگڑا کرنے والی نہیں تھی، لیکن ظاہر ہے جب آپ کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہو تو آپ آسانی سے مشتعل ہو سکتے ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنی فلم مس استنبول کی ایک ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک اداکارہ ساتھی نے میرے ساتھ بدتمیزی کی تو میں خود پر قابو نہ رکھ سکی اور اسے تھپڑ مار دیا۔ میں ایسی انسان ہوں جو گالی گلوچ نہیں کرتی، ہم اسلام آباد میں میڈم شمیم آرا کی فلم 'مس استنبول' کی شوٹنگ کر رہے تھے ، وہاں بہت لوگ موجود تھے ، اس دوران ساتھی اداکارہ نے دو بار میرے ساتھ بدزبانی کی، مجھے نہیں معلوم کیا ہوا، میں نے سب کے سامنے اسے تھپڑ مار دیا، میں اس کا نام نہیں لوں گی لیکن مجھے اس پر افسوس ہے ،اب میں سوچتی ہوں کہ مجھے خود پر قابو رکھنا چاہیے تھا۔