منشیات فروشی ، نا جائز اسلحہ بردار ،قماری بازی میں ملوث 24 افراد گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 جبکہ قماربازی اورمیچوں پر آن لائن جوا کرانے والے 20ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
گرجاکھ پولیس نے حسنین سے 2کلو 360گرام چرس، وریام سے 2کلو 280گرام چرس ، ذیشان اور علی سے پستول اور کلاشنکوف جبکہ قماربازی میں ملوث 3ملزموں کو گرفتارکرکے 25 موبائل فونز،ایل سی ڈی ،لیپ ٹاپ اوردیگرسامان برآمد کرلیا۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے قماربازی میں ملوث 17افراد کو گرفتارکرکے 1لاکھ 83ہزارروپے اورسنوکرسٹیکس برآمدلیں۔