معین اختر کی برسی 22 اپریل کو منائی جائے گی

 معین اختر کی برسی 22 اپریل کو منائی جائے گی

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان ٹیلیوژن، سٹیج اور فلم کے لیجنڈ، مزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کی برسی 22 اپریل کومنائی جائے گی۔

انہوں نے بطور ہدایت کار، پروڈیوسر، گلوکار اور مصنف بھی فرائض سر انجام دیئے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے معین اختر نے پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے کام کا آغاز 6ستمبر 1966 کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی تقاریب کے لیے کیے گئے پروگرام سے کیاتھا ،ان کی برسی کے موقع پر علمی، ادبی حلقوں اور شو بز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں