فی تولہ چاندی 118، سونا 4ہزار 500روپے مزید مہنگا

فی تولہ چاندی 118، سونا 4ہزار 500روپے مزید مہنگا

تولہ سونا 5لاکھ 6ہزار62، دس گرام 4لاکھ 30ہزار 8روپے کا ہوگیا

اسلام آباد(اے پی پی)مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں 4500 روپے فی تولہ کے اضافہ سے 24 قیراط سونا کی قیمت میں5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے کے مقابلہ میں 5لاکھ 6 ہزار 62 روپے تک بڑھ گئی۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3858 روپے کے اضافہ سے 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے کے مقابلہ میں 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3536 روپے کے اضافہ سے 3 لاکھ 94ہزار 188 روپے سے 3 لاکھ 97 ہزار 724 روپے ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 45 ڈالر فی اونس اضافہ ریکاڈکیاگیا جس کے نتیجہ میں فی اونس سونے کی عالمی منڈی میں قیمت 4792 ڈالر کے مقابلہ میں 4837 ڈالر تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 118 روپے کے اضافہ سے 8562 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 101 روپے کے اضافہ سے 7340 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 1.18 ڈالر فی اونس کے اضافہ سے 80.78 ڈالر تک بڑھ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں