آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لے کرکراچی پہنچ گیا

آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پاکستانی  جہاز خام تیل لے کرکراچی پہنچ گیا

کراچی (آئی این پی )آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لے کر کراچی پورٹ پہنچ گیا ،کے پی ٹی ذرائع کے مطابق شالامار جہاز یو اے ای سے تیل پاکستان لایا ہے ۔

ایک ر وز قبل امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ناکہ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلاجہاز ہے ،یاد رہے کہ پاکستانی جھنڈے والا ٹینکر گزشتہ ہفتے کے آخر میں خلیج فارس میں داخل ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں