ریڈ زون بندش، آئینی عدالت، اسلام آباد ہائیکورٹ آج بند

ریڈ زون بندش، آئینی عدالت، اسلام آباد ہائیکورٹ آج بند

ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی، رجسٹرار آفس ریڈ زون میں قائم وفاقی دفاتر کے تمام ملازمین کو "ورک فرام ہوم"کی ہدایت

 اسلام آباد(دنیا نیوز ، آن لائن )اسلام آباد میں ریڈ زون کی بندش کے باعث وفاقی آئینی عدالت آج بند رہے گی ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے آج 20 اپریل بروز پیر کی کاز لسٹ منسوخ کر دی ،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عدالت کا مرکزی بینچ بند رہے گا تاہم چاروں برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔ عدالتی افسروں اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر سے کام کریں ،رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ بھی آج بند رہے گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل ورک نہیں ہوگا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتیں معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی، جبکہ اسلام آبادکے ریڈ زون میں واقع تمام وفاقی دفاتر کے لئے بھی اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں قائم تمام سرکاری دفاتر آج 20 اپریل کو "ورک فرام ہوم" کریں گے ، فیصلے کا اطلاق تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ سرکاری اداروں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران اور سیکرٹریٹ سٹاف اپنے سٹیشن پر موجود رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر دستیاب ہوں۔ مزید کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر عملے کو مختصر نوٹس پر دفاتر طلب کیا جا سکتا ہے ۔حکام کے مطابق یہ اقدام انتظامی سہولت اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں