امریکا ایران مذاکرات :زرداری کے دورہ چین کا امکان
اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کے آئندہ چند روز میں دورہ چین کا امکان ہے یہ دورہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے تناظر میں اہم ہے ،دورے میں خطے کی صورتحال و پاک چین تعلقات کے فروغ پر بات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے ہمراہ بلاول بھٹو کے چین جانے کا بھی امکان ہے ، صدر مملکت کے دورہ چین کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، صدر مملکت وہاں اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق صدر چینی قیادت کو ثالثی کی کوششوں پر اعتماد میں لیں گے ، دورے میں خطے کی صورتحال و پاک چین تعلقات کے فروغ پر بات ہو گی ، خطے کی حالیہ صورتحال میں صدر مملکت کا دورہ چین غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔