کچہ میں آپریشن جاری ،ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو سرنڈر

کچہ میں آپریشن جاری ،ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو سرنڈر

اب تک 66ڈاکوہلاک، 101زخمی حالت میں گرفتار،320نے ہتھیار ڈالے

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کچہ میں جاری پولیس اور ملٹری انٹیلی جنس کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب اور ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو نے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 320 خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران اب تک 66 ڈاکو مقابلوں میں ہلاک جبکہ 101 زخمی حالت میں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا، کچہ میں آخری ڈاکو کی گرفتاری یا سرنڈر تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گاجبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں