غیرت کے نام پر خواتین کا قتل غیر انسانی، سندھ ہائیکورٹ با ر کا حکومت سے نوٹس کا مطالبہ

غیرت کے نام پر خواتین کا قتل  غیر انسانی، سندھ ہائیکورٹ با ر  کا حکومت سے نوٹس کا مطالبہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سندھ بھر میں غیرت کے نام پر خواتین کے بہیمانہ اور غیر انسانی قتل کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا۔

 بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ سندھ میں کاروکاری کے وحشیانہ واقعات آئینی ضمانتوں اور زندگی کے بنیادی حق کے منافی ہیں اور ایسے جرائم معاشرے کے لیے انتہائی تشویشناک ہیں۔ اعلامیے کے مطابق 19 اپریل کو شاہدہ جتوئی اور نغمہ جتوئی کو مبینہ طور پر شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر قتل کردیا گیا جبکہ 10 اپریل کو روبینہ چانڈیو کو کاری قرار دے کر رشتہ داروں نے قتل کرکے دفنا دیا۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یکم مارچ کو گیارہ بچوں کی ماں کو گھر میں بچوں کے سامنے بے رحمی سے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ اعلامیے میں حکومت سندھ اور پاکستان کے انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ ان واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے ، شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور ملوث افراد کو بلا تاخیر گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں