31اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 35افسر وں کے تقرروتبادلے

31اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 35افسر وں کے تقرروتبادلے

علی شان ملک ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ،عامر شاکر ججا ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر تعینات انور حسین فرخ کو چیف انجینئر ساؤتھ پبلک ہیلتھ کا اضافی چارج تفویض کردیاگیا

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب حکومت نے 31 اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 35افسر وں کے تقرروتبادلے کردئیے ۔ علی شان ملک ڈپٹی سیکرٹری داخلہ تعینات، انور حسین فرخ کو چیف انجینئر ساؤتھ پبلک ہیلتھ کا اضافی چارج تفویض، عامر شاکر ججا ڈپٹی سیکرٹری سیاحت کو ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ۔ تقرری کے منتظر ستیش شہریار کو چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی تعینات ، مدثر ممتاز اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کو فوری طور پر تبدیل کر کے سروسز ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، وحید حسن اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کو اسسٹنٹ کمشنر بھلوال ،نمرہ اویس کواسسٹنٹ کمشنر بھیرہ ، تقرری کی منتظر سعدیہ ڈوگر کو اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر تعینات کیا گیا ہے ،محمد ابراہیم اسسٹنٹ کمشنر، لیاقت پور کو ایڈمنسٹریشن ونگ، S&GAD کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غلام مرتضیٰ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور تعینات،خلیل احمد اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور (سٹی) کو فوری طور پر تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل تعینات ، اقراء مبین اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ (سٹی) کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور (سٹی) تعینات ، اشعر جمیل خان سیکشن آفیسر سروسز ون کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ (سٹی) اقرا مبین کی جگہ تعینات کیا گیا، غلام مصطفٰی جٹ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو تبدیل کر کے مزید احکامات کیلئے ایڈمنسٹریشن ونگ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، سدرہ ستار اسسٹنٹ کمشنر پسرور کو فوری طور پر تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تعینات ، ثناء شرافت اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب کا تبادلہ کرکے سدرہ ستار کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر پسرور تعینات کیا گیا ہے ۔ ندا اقبال جو ایڈمنسٹریشن ونگ میں تعیناتی کی منتظر ہیں، کو ثنا شرافت کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے ۔جام محمد اسلم اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید کو تبدیل کر کے مزید احکامات کیلئے ایڈمنسٹریشن ونگ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محمد اقبال جو اس وقت ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ، کوٹ ادو کے اختیار میں ہیں، کو فوری طور پر تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہیدجام محمد اسلم کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔محمد افضل چودھری اسسٹنٹ کمشنر، کلر کہار کو تبدیل کرکے مزید احکامات کے لیے ایڈمنسٹریشن ونگ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تزئین ظفر ایڈمنسٹریشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تعیناتی کے منتظر کو اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار تعینات ،شبانہ نذیراسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو تبدیل کر کے مزید احکامات کیلئے ایڈمنسٹریشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،سیدہ زینب حسین سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ کا تبادلہ کرکے انہیں شبانہ نذیر کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں تعینات کیا گیا ہے ، اشفاق رسول اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ کو تبدیل کر دیا گیا اور انہیں مزید احکامات کے لیے ایڈمنسٹریشن ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈمنسٹریشن ونگ میں تعیناتی کی منتظر شائستہ جبین منور کو فوری طور پر اشفاق رسول کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ تعینات کیا گیا ہے ،غزالہ یاسین اسسٹنٹ کمشنر، ملکوال کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے ایڈمنسٹریشن ونگ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔شاہد اقبال سیکشن آفیسر، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر، ملکوال تعینات کیا گیا ہے ۔طارق محمود گل اسسٹنٹ کمشنر، احمد پور سیال کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے ایڈمنسٹریشن ونگ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ فہد نور اسسٹنٹ کمشنر، جہانیاں، کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر، احمد پور سیال، طارق محمود گل کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

منتہا اظہر ایڈمنسٹریشن ونگ میں تعیناتی کے منتظر اسسٹنٹ کمشنر، جہانیاں،فہد نور کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔نعمان محمود اسسٹنٹ کمشنر، علی پور کا تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کی خدمات کو مزید تعیناتی کے لیے سیکرٹری، حکومت پنجاب، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ ذیشان شریف اسسٹنٹ کمشنر چکوال کا تبادلہ کیا گیا ہے اور نعمان محمود کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر علی پور تعینات کیا گیا ہے ، ارسلان سکندر ایڈمنسٹریشن ونگ میں تعیناتی کے منتظر، کو اسسٹنٹ کمشنر، چکوال تعینات کیا گیا ہے ۔غلام فاطمہ اسسٹنٹ کمشنر قصور کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے ایڈمنسٹریشن ونگ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تعیناتی کے منتظر محمد ثاقب کو فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر قصور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ، ان کی جگہ غلام فاطمہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں