صدر زرداری خیریت سے ہیں، جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے ،پیپلز پارٹی

صدر زرداری خیریت سے ہیں، جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے ،پیپلز پارٹی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری خیریت سے ہیں، جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

 پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا کہ جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کا پھیلاؤ قابلِ مذمت ہے .قوم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھرے ، سیاسی مقاصد کے لیے فیک نیوز کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے ، اداروں سے درخواست ہے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں