جی بی پارلیمانی بورڈ اجلاس کی صدارت

 جی بی پارلیمانی بورڈ اجلاس کی صدارت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پارلیمانی بورڈ کا ایک اہم اجلاس فریال تالپور کی زیر صدارت ہواجس میں ضلع استور، ضلع نگر اور ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز لئے گئے ۔

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکر ٹر ی سید نیئر حسین بخاری، جنرل سیکر ٹر ی ہمایوں خان، سیکر ٹر ی اطلاعات ندیم افضل چن، سابق گورنر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ محمد موسیٰ، امجد حسین ایڈووکیٹ، انجینئر محمد اسماعیل، جمیل احمد، وزیر بیگ،بشیر احمد اور سعدیہ دانش نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹکٹ کے امیدواروں نے اپنی سیاسی خدمات، عوامی رابطوں اور حلقوں میں پارٹی کیلئے اپنی کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں