آبی وسائل پر یکطرفہ اقدامات قبول نہیں

 آبی وسائل پر یکطرفہ اقدامات قبول نہیں

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے پاکستان کے اقوام متحدہ سے سندھ طاس معاہدے پر فوری عملدرآمد کے مطالبے کو علاقائی امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

بھارت کی جانب سے آبی معاہدے کی مبینہ معطلی پر پاکستان کا سخت سفارتی مؤقف عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے ،پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کا احترام خطے کے استحکام اور پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے اور آبی وسائل پر یکطرفہ اقدامات قبول نہیں کیے جا سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں