سابق چیف جسٹس قاسم خان کی صاحبزادی کی شادی اہم شخصیات کی شرکت
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی صاحبزادی کی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ عدالتی، سیاسی اور قانونی شخصیات نے شرکت کی۔
سابق چیف جسٹس قاسم خان کی صاحبزادی کی شادی جسٹس فاروق حیدر کے صاحبزادے سے طے پائی۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خصوصی شرکت کی۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان سمیت سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سینئر قانون دان احسن بھون، وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک، سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ججز سمیت متعدد ججز اور قانونی شخصیات نے شرکت کی، جن میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد کریم اور دیگر شامل تھے ۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محسن بھی تقریب میں شریک ہوئے ، تمام مہمانوں کا پرتکلف انداز میں استقبال کیا گیا۔