ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی :شفیع جان

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی :شفیع جان

عوامی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑیگا کسی قسم کی غفلت پر سخت کارروائی کی جائیگی ، معاون خصوصی اطلاعات

 پشاور (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے بصورت دیگر کسی بھی قسم کی غفلت پر سخت کارروائی عمل میں  ائی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔تر جمان محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا کے مطابق یہ ہدایات ا نہوں نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران دیں۔ شفیع جان نے خبردار کیا کہ ناقص کارکردگی یا سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں