یکم جولا ئی سے پختونخوا پولیس یونیفارم کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا پولیس کے یونیفارم کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
آئی جی کے پی نے پولیس یونیفارم ریگولیشنز 2026 کے نفاذ کے احکامات جاری کر دئیے ، یونیفارم کا رنگ، ڈیزائن، بیجز، جوتے اور کیپ صوبے بھر میں یکساں ہوں گے ، ضم اضلاع کے پولیس اہلکاروں کا یونیفارم بھی دیگر اضلاع جیسا ہو گا، نئے یونیفارم رولز یکم جولائی سے نافذ ہوں گے ۔