تابکار فضلے کو محفوظ بنانے کیلئے ادارہ جاتی تعاون ناگزیر:ماہرین
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی(پی این آر اے )اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے اشتراک سے ہونے والی تابکار فضلے کے محفوظ انتظام سے متعلق پانچ روزہ قومی ورکشاپ اختتام پزیر ہو گئی ۔
ورکشاپ میں ملک بھر سے ریگولیٹری اور جوہری و تابکاری تنصیبات سے وابستہ اداروں کے ماہرین نے شرکت کی ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر (ایگزیکٹو) پی این آر اے ، شاہد رشید نے کہا کہ عوام اور ماحول کو مضر تابکاری اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے تابکار فضلے کا محفوظ انتظام نہایت ضروری ہے ،تابکار فضلے کی درست شناخت اور درجہ بندی اس کے محفوظ انتظام میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔آئی اے ای اے کینیو کلیئر سیفٹی کی ماہر محترمہ لطیفہ اوزگے انور نے کہا کہ تابکار فضلے کے مؤثر انتظام کے لئے حکومتی اداروں، ریگولیٹری اتھارٹی اور جوہری و تابکاری تنصیبات سے وابستہ اداروں کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے ، ورکشاپ میں ملک بھر سے 25 شرکاء جبکہ آئی اے ای اے کے تین ماہرین نے بھی شرکت کی ۔