بزنس ون اسٹاپ شاپ نے کاروباری نظام یکسر بدل دیا،ترجمان حکومت سندھ

بزنس ون اسٹاپ شاپ نے  کاروباری نظام یکسر بدل  دیا،ترجمان حکومت سندھ

کراچی(سٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ (SBOSS)کے ذریعے کاروباری سہولت کاری میں نمایاں تیزی لا دی ہے ، جہاں چند ہی ماہ میں واضح نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

 یہ اقدام کلک منصوبے کے تحت متعارف کرایا گیا۔ترجمان حکومت سندھ سکھدیو ہیمنانی نے کہا کہ ایس بی او ایس ایس نے صوبے میں کاروباری نظام کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے ، جہاں 16 محکمے ، 19 ادارے اور 130 سے زائد لائسنس ایک ہی آن لائن نظام میں ضم کر دیے گئے ہیں، جس سے روایتی دفتری طریقہ کار اور تاخیر میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہاصرف 9 ماہ میں 15 ہزار سے زائد کاروبار رجسٹرڈ ہوئے اور 8 ہزار سے زیادہ ای-لائسنس جاری کیے گئے ۔ یہ سندھ میں شفافیت، رفتار اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا واضح ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا یہ اقدام بلاول بھٹو زرداری کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس میں ایک جدید، شفاف اور کاروبار دوست سندھ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں