پاکستان کا ثالثی کردار خوش آئند

 پاکستان کا ثالثی کردار خوش آئند

صوابی(این این آئی) سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کے ثالثی کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی جنگ میں داخل نہیں ہو سکتا۔

 موضع منصب دار میں واقع مرکز احیا العلوم میں جماعت اسلامی کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا خطے کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے اور ہمیں جنگ کی بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کارکن اپنی ہی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار جلسوں، دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں میں کر رہے ہیں،پارٹی کارکن خود اپنے سابق وزرائے اعلیٰ پرویز خٹک، محمود خان اور اب سہیل آفریدی کے خلاف بول پڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں