سی این ایف پنجاب کی کارروائیاں،33 منشیات فروش گرفتار

سی این ایف پنجاب کی کارروائیاں،33 منشیات فروش گرفتار

ہفتے کے دوران لاہور سمیت دیگر شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے ملزموں سے 3 کروڑ 60 لاکھ مالیتی 127من 20کلومنشیات ،اسلحہ بھی برآمد

لاہور(خبر نگار)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف پنجاب)نے صوبہ بھر میں گزشتہ 7 روز کے دوران منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 34 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مکمل کئے اور 33 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق گزشتہ ہفتے لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، بہاولپور، سرگودھا اور گجرات سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیاں کی گئیں اور اس دوران 33 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیتی 127من 20کلومنشیات برآمد کی گئیں ، منشیات میں پوست کی بھوسی 5 ٹن، چرس 75 کلو ، افیون 49 کلو ، آئس 0.5 کلو ، ویڈ 2 کلو اور ہیروئن 200 گرام شامل ہے ، ملزموں  کے قبضے سے 10 پسٹلز سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اگست 2025 میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے قیام کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 2اعشاریہ2 ارب روپے مالیتی 21اعشاریہ 1 ٹن منشیات برآمد کی جا چکی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں