پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ میں تقرر و تبادلے
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ میں تقرر و تبادلے کردئیے گئے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے احکامات جاری کرتے ہوئے متعدد افسروں کو نئی ذمہ داریاں سونپ دیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رنگ محل انسپکٹر نبیلہ کوثر کو تبدیل کرکے تھانہ ملت پارک ، سب انسپکٹر اعتزاز حسین کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے تبدیل کرکے تھانہ رنگ محل میں انچارج انویسٹی گیشن ، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ملت پارک انسپکٹر عمر فاروق کو تھانہ غالب مارکیٹ میں انچارج انویسٹی گیشن ،سب انسپکٹر محمد سلیم کو جنرل ڈیوٹی گرین ٹاؤن سے تبدیل کرکے تھانہ سول لائن میں انچارج انویسٹی گیشن مقرر کیا گیا ہے ۔