پی اے اے کا تمام ایئرپورٹس پر الیکٹرک کارٹ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

پی اے اے کا تمام ایئرپورٹس  پر الیکٹرک کارٹ سروس  متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور (این این آئی) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملکی بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایپ بیسڈ الیکٹرک پیسنجر موبیلٹی کارٹ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

 پہلے مرحلے میں یہ جدید سہولت لاہور،اسلام آباد، کراچی  اور ملتان ایئرپورٹس پر فراہم کی جائے گی۔پی اے اے کی جانب سے الیکٹرک کارٹ سروس کے لیے باقاعدہ ٹینڈر طلب کرلیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت مسافر پارکنگ ایریا سے کنکورس ہال تک اور ٹرمینل بلڈنگ سے واپس پارکنگ تک آرام دہ، تیز اور آسان سفری سہولت حاصل کرسکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں