باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، قبائلی رہنماجاں بحق
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما کو قتل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما ملک فضل واحدپر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ، اطلاع پر پختونخواپولیس جائے وقوعہ پہنچ کر گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملک فضل واحد کا تعلق تحصیل ماموندکے علاقہ ڈمہ ڈولہ سے تھا، واقعے کی تحقیقات کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔