آزاد جموں و کشمیر الیکشنز (ترمیمی)آرڈیننس 2026 ئجاری

 آزاد جموں و کشمیر الیکشنز (ترمیمی)آرڈیننس 2026 ئجاری

مہاجرین کو نئی رہائشگاہ پر ووٹ کے اندراج ، حقِ رائے دہی کی اجازت دیدی گئی پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی، تحلیل یا ممانعت آزاد کشمیر میں بھی نافذ ہو گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر الیکشنز (ترمیمی)آرڈیننس 2026 ئجاری کردیا گیا ہے ،آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین 1974 کے تحت صدرِ ریاست نے الیکشنز ایکٹ 2020 میں ترامیم کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر الیکشنز (ترمیمی)آرڈیننس 2026 ء جاری کردیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، ترمیم کے بعد مہاجرین مقبوضہ جموں و کشمیر کو ووٹ کے حق میں آسانی ہوگی۔ آرڈیننس کے تحت 1989 کے مہاجرین جو ایک کیمپ سے دوسرے کیمپ یا آزاد کشمیر کے اندر اپنی رہائش تبدیل کرچکے ہیں، انہیں نئی رہائش گاہ پر ووٹ کے اندراج اور حقِ رائے دہی کی اجازت دے دی گئی ۔ اسی طرح انتخابی فہرستوں میں تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا گیا ہے کہ وہ اس شق پر عمل درآمد کیلئے ضمنی یا اپڈیٹڈ انتخابی فہرستیں تیار کرے ۔ نئی ترمیم میں شامل سیاسی جماعتوں سے متعلق شق کے مطابق اگر پاکستان میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی، تحلیل یا ممانعت عائد ہو تو اس جماعت کی آزاد کشمیر میں موجود شاخیں، ذیلی تنظیمیں یا نمائندہ اکائیاں بھی خود بخود ممنوع تصور ہوں گی۔دریں اثناء حکومتی مؤقف کے مطابق اسمبلی کا اجلاس جاری نہ ہونے اور فوری قانونی ضرورت کے پیش نظر یہ آرڈیننس جاری کیا گیا تاکہ انتخابی معاملات میں ابہام پیدا نہ ہو ، یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ ،الیکشن کمیشن آزاد کشمیر عملدرآمد کا پابند ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں