پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار

پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع  ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی۔

 صوبے میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی ہے ، جس کا اطلاق 25 مئی تک ہوگا۔ حکومتِ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے ، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں