پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں مستقل صدر لانے کا فیصلہ ، جلد الیکشن کا اعلان متوقع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں مستقل صدر لانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ،
ذرائع کے مطابق صدر کے تقرر کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صدر آزاد کشمیر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ مستقل صدر کے انتخاب کے لئے جلد الیکشن کرانے کا اعلان بھی متوقع ہے ۔ اطلاعات کے مطابق صدر آزاد کشمیر کا انتخاب ایک ماہ کے اندر ہونے کا امکان ہے ۔ یہ عہدہ بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا ،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے مستقل صدر کے تقرر کے فیصلے کی باضابطہ منظوری بھی دے دی ۔