موسم آج گرم اور خشک ، درجہ حرارت معمول سے 5ڈگری زائد رہنے کا امکان
اسلام آباد(آن لائن،آ ئی این پی)محکمہ موسمیا ت کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گر م اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ اسلام آباد ،راولپنڈی میں درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 21ڈگری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری گرم موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔