وفاقی آئینی عدالت :کراچی تجاوزات کیس کی سماعت 30اپریل کو ہوگی
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد میں کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت 30 اپریل کو ہوگی۔
اس کیس میں سعید غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت کی جائے گی،یہ کیس جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 30 اپریل کو سنے گا، اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں، تجاوزات کیس میں سعید غنی کے خلاف حکم عدولی پر توہین عدالت کی درخواست 2019 میں دائر کی گئی تھی۔