سپیکر قومی اسمبلی کامران ٹیسوری کے گھر گئے ، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سپیکر نے کامران ٹیسوری سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا ایک عظیم صدمہ ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔