جے یو آئی دینی مدارس کا ہر قیمت پر تحفظ کریگی :غفور حیدری

جے یو آئی دینی مدارس کا ہر قیمت پر تحفظ کریگی :غفور حیدری

بلوچستان حکومت کے رویے پر سخت رد عمل ، حکمران ہوش کے ناخن لیں مدارس بند یا دباؤ میں لانے والے سن لیں ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے حکومت بلوچستان کے رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے ، مدارس کو بند یا دباؤ میں لانے والے سن لیں،ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ جمعیت علمائے اسلام ہر قیمت پر دینی مدارس کا تحفظ کرے گی ،ملک کے کسی بھی حصے میں مدارس کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے اور ہر محاذ پر بھرپور مزاحمت کریں گے ۔دینی مدارس ہمارے لیے ریڈ لائن ہیں ، اگر کسی نے ریڈ لائن عبور کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت اور فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں